Chinot City
جمعرات , 24 دسمبر 2020ء
(429) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ چناب نگر میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کوگرفتار کرلیا۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد رقم اور ناجائزاسلحہ برآمد
ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم وقاص اور ملزم حیدرڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے اور دونوں کا تعلق ضلع فیصل آباد سے ہے۔ گزشتہ دنوں ملزمان نے کالووال روڈ پر گاڑی میں سوار افراد کو روک کرسڑک پر ڈکیتی کی تھی اور فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔