Chinot City
جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء
(124) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈی پی او بلال ظفر نے پولیس افسران کا اجلاس طلب کیا۔ جس میں مختلف ڈی ایس پی سمیت تھانیداروں نے شرکت کی۔ دوران ملاقات ضلع میں امن و امان اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او بلال ظفر نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے زیرتفتیش مقدمات کو بروقت حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ، قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ جرائم ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ تاکہ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔