اتوار , 22 نومبر 2020ء
(155) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ میں درندہ صفت انسان نے7 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر لوگوں کو معلوم ہوا جس پر اہل علاقہ نے پہلے ملزم کو پکڑا بعد ازاں پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔