Chinot City
بدھ , 06 جنوری 2021ء
(564) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں آواره کتوں نے لوگوں پر حملے شروع کردئیے۔ واقعہ میں موضع چنگڑانوالہ کے رہائشی مزدور منظور مسلم شیخ کے بیٹے پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا چیخوں کی آوازیں سننے پر لوگوں نے کتوں کو مار کر بھگایا اور زخمی لڑکے کو ہسپتال لے گئے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی آواره کتوں نے مختلف لوگوں کو کاٹا ہے جس کی باقاعدہ اطلاع اے سی لالیاں اوردیگر ارباب اختیار کو بھی دی گئی تاکہ ان آواره کتوں کو ختم کیا جاسکے لیکن کسی بھی اداره نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور آج ایک اورلڑکے کو کتوں نے کاٹ لیا ۔ گاؤں والوں نے اپیل کی ہے کہ ڈی سی او چنیوٹ فوری طور پر ان آواره کتوں کو تلف کرنے کے احکامات صادرفرمائیں۔