Chinot City
بدھ , 30 ستمبر 2020ء
(296) لوگوں نے پڑھا
حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے عوامی خدمت کچہری لگانے کی تیاری مکمل کر لی۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں ہر مہینے کے پہلے دن عوامی خدمت کچہری لگائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، سب رجسٹرار،قانون گو، پٹواری ولینڈ ریکارڈعملہ ہر ماہ کے پہلے روز فیلڈ کی بجائے تحصیل آفس میں بذات خود موجود رہیں گے جبکہ تحصیل آفس میں انگوٹھے شناخت مشین اور کمپیوٹر،انٹرنیٹ کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ریونیوافسران پورے دن کی سروس ڈیلوری رپورٹ فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام سرکاری دفاتر کے دروازے شہریوں کے لئے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ عوام کے لئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں ہر ماہ پہلے ورکنگ ڈے کو ضلعی سطح پر ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقد ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کریں گے۔