جمعرات , 13 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ضلع چنیوٹ کے ٹی ایس آئی کیلئے تربیتی کورس و لیکچر کا اہتمام

ضلع چنیوٹ کے  ٹی ایس آئی کیلئے تربیتی کورس و لیکچر کا اہتمام
Chinot City پیر , 27 جولائی 2020ء (406) لوگوں نے پڑھا
  ڈی پی اوچنیوٹ سید حسنین حیدر کی ہدایت پرزیرتربیت ٹی ایس آئی کیلئے سنگین مقدمات میں جدید طریقہ تفتیش،بروقت مقدمات کی یکسوئی،تفتیش میں کمی کوتاہی کو دور کرنے کیلئے تربیتی کورس و لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔کورس و لیکچر میں ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شہزاد نواز،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالحفیظ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرطارق عباس تارڑ، ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ،ضلع چنیوٹ کے ٹی ایس آئی نے شرکت کی۔تربیتی کورس میں شرکاء نے پولیس افسران کو موک کیس ٹرائل،ایف آئی آر کے بعدمثل تیار کرکے شہادت دینے کے طریقہ کار اور تفتیشی جرح کے بارے میں آگاہی دی۔افسران کو شناخت پریڈ،فرد مقبوضگی،نقشہ موقع،ملاحظہ موقع،جرح کے بارے میں پریکٹیکل کروایا گیااور آگاہی دی گئی۔تفتیشی افسران کو جدید طریقہ تفتیش،قانونی معاملات،تفتیش میں درپیش پیچیدگیوں اور انکے حل کے بارے میں آگاہی دی گئی تاکہ ملزمان کو جدید طریقہ تفتیش سے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ڈی پی اونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید طریقہ تفتیش،بہتر پراسیکیوشن کی بدولت ضلع چنیوٹ کے منشیات کے کیسز میں ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں ہوئیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاگیا۔"
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now