جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ چناب نگر کے زیراہتمام سالانہ شہادت کانفرنس

مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ چناب نگر کے زیراہتمام سالانہ شہادت کانفرنس
Chinot City منگل , 01 ستمبر 2020ء (355) لوگوں نے پڑھا
مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے زیراہتمام سالانہ ’’شہادت کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے مقررین چیئرمین مولاناقاری شبیر احمد عثمانی ، مولانا محمد ریاض انور گجراتی، مولانا محمد ابوہریرہ، ،مولانا احسان اللہ، مولانا احسن رضوان عثمانی ،مولانا محمد مغیرہ، محمد حنیف مغل،مولانا حافظ محمد انور ودیگر نے کہا کہ صحابہ کرام و مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ہم سروں پر کفن باندھ کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کریں گے۔ ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں سالانہ ’’شہادت کانفرنس ‘‘گزشتہ روز نماز عصر کے وقت اختتام پذیر ہوگئی ،حسب سابق کا نفرنس کی پہلی نشست کا آغاز صبح 10بجے مولاناقا ری احسن رضوان عثمانی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعدمولانا قا ری احسن رضوان،قاری محمد قاسم نے ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کیا پہلی نشست کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کے بعد دوسری نشست سے حضرات علماءکرام نے خطابات کیے، پہلی نشست صبح 10بجے تا نمازظہر ہوئی،مولانا قاری شبیر احمد،مولانامحمد ریاض انور گجراتی، خطیب آل محمد مولانا محمد ریاض انور گجراتی (گوجرانوالہ) مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی، مولانا محمد ابوہریرہ ، ،مولاناقاری محمد سلمان عثمانی ،مولاناحافظ محمد انور، مولانا احسن رضوان عثمانی ،مولانا محمد مغیرہ ،مولاناقا ری عبدالرحمان تبسم، محمد حنیف مغل،مولانا احسان اللہ اور متعدددیگر رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے شرکت وخطاب کیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کا نفاذ ناگزیر ہے،فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں،صحابہ کرام و مقدس شخصیات کی شان میںگستاخی کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے،فرقہ واریت کے خاتمہ کے حوالہ سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان خوش آئند و تسلی بخش ہے ،قانون ناموس رسالت میں قدغن لگانے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں،ناموس رسالت کا تحفظ اپنی جا نوں پر کھیل کر کریں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام مکاتب فکر ایک پیج پرہیں، نبیؐ کی عزت و ناموس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے،حکومت کی جانب سے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدر آمد نہ کرانا قادیانیوں کے ساتھ دوستی کے مترادف ہے،پاکستان کی سا لمیت اپنی جان سے زیا دہ عزیز ہے۔مولانا محمد ریاض انور گجراتی نے کہا کہ سروں پر کفن باندھ کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کریں گے۔آئین پاکستا ن میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے چیئرمین مولاناقاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کے شعلے بھڑکانے کی سازش کی گئی ہے جسے ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now