Chinot City
بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(382) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے میونسپل کارپوریشن ہال میں گنے کے کاشتکاروں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد 11 ستمبر کو صبح ساڑھے دس بجے کیا جائے گا۔ کھلی کچہری کاشت کار اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کے نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ جن کاشت کاروں نے شوگر ملز کو گنا فراہم کیا اور ان سالوں میں اگر شوگر ملز انتظامیہ نے سرکاری ریٹ سے کم رقم ادا کی، وزن میں غیر قانونی کٹوتی کی، یا اس کی تاحال ادائیگی نہیں ہوئی تو وہ کسان اپنی تحریری شکایت بمعہ شناختی کارڈ ڈیجیٹل دفتر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد یا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضلع چنویٹ میں جمع کراسکتے ہیں ،کاشتکار فوکل پرسن محمد عمران سے رابطہ کرسکتے ہں ۔