Chinot City
جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء
(321) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے چئیرمین پیرزادہ اقبال حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع بھر کی عوام میں سموگ کے خطرات سے بچاو کے بارے میں آگاہی مہم جلد شروع کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ سموگ سے بچاو کیلئے ہمیں ماسک کا استعمال کرنا ہو گا اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم موذی امراض سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ضلع بھر میں سموگ سے بچاؤ کے سلسلے میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کرنے کا عمل شروع کر رہی ہے پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ماسک بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن لالیاں بھوانہ امین پور بنگلہ کے علاقوں میں جا کر سیمینار بھی منعقد کرے گی۔ پرنٹ میڈیا کے تمام عہدیداران و ممبران رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں سموگ شدت اختیار کر سکتی ہے جس سے نجات حاصل کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔