Chinot City
ہفتہ , 29 اگست 2020ء
(381) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،ڈی پی او سید حسنین حیدر ، آرمی افسران میجر نبیل اور کیپٹن حسنین بھی اس موقع پر موجود تھے ،اجلاس میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے کیے گئے انتظامات بارے جملہ افسران کو بریفنگ دی گئی ، محکمہ ایریگیشن کے افسران نے بتایا کہ اس وقت دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام سے 1 لاکھ 30ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے جس میں 24گھنٹے بعد اضافہ ہو جائے گا ،محکمہ ریسکیو ، لائیو سٹاک ، ہیلتھ ،ایگریکلچر، سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بتایا کہ تینوں تحصیلوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلڈ ریلیف کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں جو کہ مکمل طور پر فنگشنل ہیں ، ان کیمپس میں تمام ضروری انتظامی و حفاظتی سامان ، واٹر بوٹس ، میڈیسن ، خوراک ، ویکسین اور عملہ موجود ہے جو کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں مکمل طور تیار ہیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا کہ متعلقہ محکمے دریائے چناب میں ممکنہ طغیانی کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر تیار رہیں اور سیلاب سے بچاءو کے انتظامات مکمل رکھیں ،ریونیو افسران دریا کنارے آباد لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نشیبی علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروا کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کروائیں ، انہوں نے کہا کہ ساحلی پٹیوں پر بسنے والے شہریوں ، کسانوں ، مویشیوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آب پاشی ، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹیز ، لوکل گورنمنٹ ، محکمہ صحت ، ایجوکیشن ، سول ڈیفنس ، سوشل ویلفیئر، لائیو سٹاک ، خوارک و زراعت و دیگر محکمہ جات سیلاب کی صورتحال میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپس کے وزٹ کریں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کیلئے خوارک اور جانوروں کیلئے چارہ جات کی فراہمی ، امدادی سرگرمیوں ، ریسکیو و دیگر امور سے متعلق ایکشن پلان کو حتمی شکل دیں ، آخر میں پاک فوج کے میجر نبیل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کی واٹر بوٹس و دیگر سازو سامان اور پاک فوج کے جوان ہمہ وقت تیار ہیں ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ر طارق خان نیازی، عمران عصمت پنوں ، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین ، فضل عباس ، خرم شہزاد بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ غلام حسین، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان ، محکمہ انہار ، پی ڈی ایم ا ے، ایریگیشن، ہیلتھ ایجوکیشن ،سول ڈیفنس کے علاہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی شریک تھے ۔