Chinot City
بدھ , 16 دسمبر 2020ء
(292) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب میں ڈی پی او بلال ظفر اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض سمیت پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی اور شہداء آرمی پبلک سکول کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او بلال ظفرنےکہا کہ اے پی ایس پشاور کے بچوں اور اساتذہ نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا. ہم شہداء کو نہیں بھولے۔ ہم معصوم بچوں کے خون کا قرض ہر صورت ادا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں، اساتذہ اور غازیوں کی جراَت کو چنیوٹ پولیس کی طرف سے سلام پیش کیا۔