Chinot City
منگل , 29 دسمبر 2020ء
(360) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں سماجی کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک چنیوٹ کو ضلع بناؤ کے بانی حاجی عبدالغفورلدھیانوی آرائیں نے کی۔ اجلاس میں شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر غور و غوض کیا گیا اور مختلف قراردادیں پاس کی گئیں۔ اجلاس میں شامل ممبران نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا گیاکہ ضلعی افسرجنگلات کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ اس نے ٹاہلی کے دو بڑے بڑے درخت جنکی مالیت تقریباً 2 لاکھ روپے ہے جھنگ روڈ اور چک بہادرسرگودھا روڈ سے غیر قانونی طور پرجڑوں سمیت کٹوا کر فروخت کر دیئے ہیں ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا کہ چنیوٹ ضلع میں اس کا اپنا الگ ضلعی جنگلات کا افسر تعینات کیا جائے اور ضلع بھر میں 1 ارب درخت مختلف جگہوں پر لگوانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ اجلاس میں صدر انجمن شہریان رضوان الحق چوہان، صدر فلاح شہر چودھری محمد عمر، چودھری غلام رسول شاکر، منور حسین، ڈاکٹر کاظم عاطف، حافظ عطاء الرحمن، مہر فیاض احمد ہرل، کاشف سرور، شہزادہ اورنگ زیب، مصعب الحق رجوکہ اور دیگر نے شرکت کی۔