Chinot City
بدھ , 23 دسمبر 2020ء
(323) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں پولیس کے محکمے کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی پی او بلال ظفر نے کی۔ اجلاس میں پولیس سے متعلقہ تمام اداروں نے شرکت کی اور ضلع بھر کی ٹریفک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر بلال ظفر کا کہنا تھا کہ ایسا منصوبہ بنایا جائے کہ شہر میں کسی بھی جگہ ٹریفک کی بندش نہ ہو، ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے، لائسنس کے بغیر، غفلت اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں کی جائیں۔ عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے آگاہی مہم کو مزید موثراور تیز کیا جائے۔ اس اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد اعظم، ٹریفک وارڈن اور دیگر ٹریفک کے عملہ نے شرکت کی۔