Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(270) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چنیوٹ کے کھیتوں میں ٹریکٹر بے قابو ہونے پر ایک شخص ٹریکٹر سمیت 50 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا۔ واقعہ چک نمبر 234 کانیانوالی میں پیش آیا، جہاں ماسٹر احمد خان کھیتوں میں ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور کچھ دیر بعد احمد خان کو باہر نکال لیا۔ لوگوں نے رسہ کے ذریعے احمد خان کو ریسکیو کیا لیکن ٹریکٹر کو اپنی مدد آپ کے تحت ممکن نہیں ہو سکا۔ احمد خان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت اب بالکل ٹھیک ہے۔