Chinot City
پیر , 04 جنوری 2021ء
(357) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض کی جانب سے کرونا وائرس کی وبا میں فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے ریسکیو افسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم اکیڈمی میں ریسکیو 1122 کی خدمات کو دیکھتے ہوئے تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی ایمرجنسی افسر طاہرہ خان، ریسکیو سیفٹی آفیسر ظفر علی اعوان، کنٹرول روم انچارج سید قیصر عباس سمیت ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کرونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والےریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ریسکیو 1122 کے جوان اسی لگن، محنت اور جزبے سے عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ریسکیو اہلکاروں کے حوصلہ افزائی کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان اور دیگر اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔