Chinot City
منگل , 27 اکتوبر 2020ء
(365) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کےعلاقے میں والی بال اناؤنسرسجاد اکبر زخمی دوران کھیل لاؤڈ
سپیکر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتا رہا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی۔ جس پر عوام میں شدیدغم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ احتجاج کےطور پرشہریوں نےملزم کی ویڈیوسوشل میڈیاپرپوسٹ
کی تاکہ یہ ویڈیوحکومت اورپولیس افسران تک پہنچائی جاسکے۔ آر پی او فیصل آباد رفعت مختارنےویڈیودیکھنے کے بعد نوٹس لیتےہوئے
متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ ملزم سجاد اکبر زخمی کی
گرفتاری کے لیے ساہیوال سرگودھا اور چنیوٹ
میں پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔
عوام نے تھانے میں درخواستیں جمع کروایں اور مقدمہ کے اندراج کےلیےعدالت
میں بھی درخواست دائرکردی۔