Chinot City
جمعہ , 30 اکتوبر 2020ء
(292) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے میں 12 ربیع الاول کے موقع پرآستانہ عالیہ وادی عزیز شریف میں دنیا کا سب سے بڑا 63 من وزنی کیک تیار کیا گیا جو سجادہ نشین پیر خواجہ محبوب الہٰی نے تہجد کی نماز کے وقت کاٹا۔ اس کے ساتھ ہی 112 من دودھ کی سبیل بھی لگائی۔ پیر خواجہ محبوب الٰہی کی زیرصدارت دن دس بجے تا نماز جمعہ عالمی میلاد کانفرنس منعقد کی گئی جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن ولادت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات میں شرکت کیلئے ملکی اور غیر ملکی افراد کی وادی عزیز شریف آمد ہوئی۔