Chinot City
اتوار , 18 اکتوبر 2020ء
(151) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں پولیس نے جھوٹی درخواست بازی، مقدمہ بازی کروانے یا کروانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے 47 افراد کو جھوٹے مقدمات درج کروانے پر دفعہ 182 ت پ کے تحت گرفتار کیا۔ کارروائی پولیس تفتیش کرنے کے بعد مقدمات جھوٹے ثابت ہونے پر کی گئی۔ رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی گئیں۔ ڈی پی او چنیوٹ پولیس بلال ظفر نے کہا کہ شہری احتیاط کریں ورنہ جھوٹی درخواستیں جمع کروانے پر جیل کی ہوا کھانا پڑے گی جھوٹی درخواستیں اور مقدمات دائر کروانے سے پولیس اور عدلیہ کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔ جھوٹی درخواستیں دینے والوں کو سخت سزا دلوانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔