ہفتہ , 02 جنوری 2021ء
(272) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں بھرتی سپاہی مرد و خواتین پنجاب پولیس کےسلسلہ میں دوران امتحان سی ٹی ایس پولیس نے 4 امیدواروں کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق امیدواروں سے تحریری امتحان کے دوران جانچ پڑتال کرنے پران کے قبضے سے نقلیں نکلیں جس پر ان کو امتحان ہال سے باہر لے جاکر پوچھ گچھ کی گئی تو بتا چلا کہ ملزمان نے اصغر نامی شخص کے ذریعے عملہ سے جوڑ توڑ کرنےکی کوشش کی تھی۔ جس پر ملزم قیصر، ابوبکر، محمد اسلام اور محمد ندیم کی ہینڈ رائٹنگ بھی چیک کی گئی جو پیپر سے میچ نہ ہوئی۔ معاملہ کی مزید انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر ممکن حد تک میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے۔