Chinot City
منگل , 18 اگست 2020ء
(202) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں گزشتہ روز برسہ شیخ وٹرنری ہسپتال کی سرکاری عمارت میں شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس پرچینیوٹ کے ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈینشل ڈائریکٹر کو فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تین وٹرنری افسران کو نوے روز کے لیے معطل کردیا۔ چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں غیر قانونی سرگرمیاں قابل معافی نہیں۔