Chinot City
جمعرات , 29 اکتوبر 2020ء
(213) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او بلال ظفر نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ملزمان کو سزا دلوا کرانصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کے ساتھی طالب علم اور اس کے دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ 2 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔