جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چنیوٹ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

11 سالہ بچی بازیاب ہونے کے بعد دوبارہ اغواہ

11 سالہ بچی بازیاب ہونے کے بعد دوبارہ اغواہ
Chinot City جمعرات , 08 اکتوبر 2020ء (162) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ میں پنچایت (گاؤں کی کونسل) کی مداخلت پر گھر واپس آنے والی 11 سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے دوبارہ اغوا کرلیا۔ اغوا ہونے والی بچی کی والدہ نے دعوی کیا کہ اغوا کاروں نے لڑکی کو اغوا کیا اور گھر والوں کو دھمکیاں دینے کے بعد ایک شخص کے ساتھ اس کی شادی کردی۔ تفصیلات کے مطابق بچی کو پہلے 4 اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا تاہم پنچایت کی مداخلت کے بعد اسے بازیاب کروا لیا گیا تھا۔بچی کی والدہ نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار اغوا کاروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ گھر کے افراد کا تھانے میں متعدد چکر لگانے کے باوجود پولیس نے اس کیس میں کوئی پیشرفت نہیں کی جبکہ دوسری جانب پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا کے مبینہ معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
  • جرم
  • بچے
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now