Chinot City
اتوار , 18 اکتوبر 2020ء
(163) لوگوں نے پڑھا
بھوانہ کے علاقے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص نے پکار 15 پر کال کر کے اسکے فارم پر واردات کی جھوٹی اطلاع دی اور مدد کی درخواست کی جس پر لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی شروع کی۔ تحقیقات کرنے پر کال جھوٹی ثابت ہوئی جس پر عبدالستار نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او چنیوٹ پولیس بلال ظفر نے کہا کہ پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پر جھوٹی کالز لمحہ فکریہ ہے، شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی میں ہیلپ لائن 15 پر کال کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔