Naveed
جمعرات , 27 مئی 2021ء
(414) لوگوں نے پڑھا
سمندری کے بڑے قبرستان کے نزدیک چھوٹی نہر کے کنارے نہر کے کنارے بڑا سوراخ نمودار ہوگیا جوکہ متصل میدان نما علاقے اور ساتھ ساتھ نہر کو بھی متاثر کررہا تھا۔ مقامی نوجوانوں جوکہ کبڈی کے کھلاڑی بھی ہیں انہوں نے اپنے سمندری کی خدمت کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سوراخ کو بند کردیا۔ اہل علاقہ کی جانب سے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور سمندری کے لئے مذید نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ نوجوان کسی بھی قوم میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں اگر نوجوان کسی بات کا عزم کرلیں تو انہیں اس مقصد کو حاصل کرنے سے خدا کی مشیت کے علاوہ کوئی نہیں روک سکتا۔ وڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔