Naveed
پیر , 28 جون 2021ء
(530) لوگوں نے پڑھا
مشہور ایشین اسٹائل کبڈی پلیئر عابد پرہانہ کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 482 گ ب جگرانواں میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر انہیں پاکستان آرمی کی طرف سے فوجی اعزاز دیا گیا وہ تمام ملکی ٹورنامنٹس میں پاکستان آرمی کی جانب سے کھیلتے تھے۔ عابد پرہانہ کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ عابد پرہانہ گزشتہ دنوں راولپنڈی میں دوران ٹریننگ زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ ان کی وفات سے اہل علاقہ غم میں مبتلا ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے بھی ان کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں افسوس کا اظہار کیا گیا۔