Naveed
ہفتہ , 10 اپریل 2021ء
(568) لوگوں نے پڑھا
سمندری کے چک نمبر 473 گ ب میں نوجوانوں نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنے چک کی تزئین و آرائش کا کام سرانجام دیا۔ نوجوانوں نے چک کی ٹوٹی ہوئی پلیاں اور صفائی کا عمل اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہوئے تمام کام انجام دیئے سب سے اہم بات کام کی انجام دہی کے لئے نوجوانوں نے اپنے چک سے ہی فنڈ کی حصول کی کمپین کے ذریعے فنڈ حاصل کی۔ نوجوانوں کا جذبہ یقیناً ایک قابل ستائش قدم ہے کسی بھی قوم کے نوجوان اس کے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اگر قوم کے نوجوان کچھ کرنے کا تہیہ کرلیں تو پھر اس قوم کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔