جمعرات , 12 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

بہادری کا جوہر دکھانے والے ڈولفن اہلکار کا اپنے چک میں پرتپاک استقبال

بہادری کا جوہر دکھانے والے ڈولفن اہلکار کا اپنے چک میں پرتپاک استقبال
Naveed منگل , 09 مارچ 2021ء (904) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں بہادری کے جوہر دکھانے والے اہلکار کو ہر طرف سے مبارکباد ملنے اور تعریف میں واہ واہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سی پی او سہیل چوہدری سے سرٹیفیکیٹ اور انعام لینے کے بعد اہلکار رانا ولید جب اپنے گاؤں چک نمبر 52 گ ب پہنچے تو معززین سمیت پورے گاؤں کے نوجوانوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور لوگوں نے انھیں اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے ڈولفن پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے اپنی جانوں پر کھیل کے ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے اور بعد ازاں انہیں زخمی کرکے کے پکڑنے کی وڈیو ملک بھر میں وائرل رہی جس کے بعد فیصل آباد سی سی پی او سہیل چوہدری کی جانب سے بھی مذکورہ اہلکاروں کو بہادری کا اعلٰی مظاہرہ کرنے پر اعزاز و انعام و اکرام سے نوازا گیا تھا۔     
  • چک نمبر 52 گ ب
  • ڈولفن فورس
  • آرٹس اور تفریح
  • جُرم و سزا
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now