Naveed
بدھ , 16 دسمبر 2020ء
(884) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں تھانے میں تعینات یہ پولیس آفیسر شہزاد ہیں۔ فرائض کی ادائیگی سے بیداری اور فرض شناسی میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اے ایس آئی شہزاد نے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے بے شمار کیسز میں اپنی ہمت جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اے ایس آئی شہزاد نا صرف یہ کہ ایک بہادر آفیسر ہیں بلکہ قابل، معاملہ فہم، اور مسائل کو حل کرنے والے بھی ہیں۔ یہ اپنی معاملہ فہمی کی صلاحیت کی وجہ سے دو مخالف گروپوں میں صلح بھی کرواتیں ہیں۔ ان کے انہی کارناموں کی وجہ سے یہ اہل علاقہ میں قابل قدر گردانے جاتے ہیں۔