Naveed
جمعہ , 12 فروری 2021ء
(779) لوگوں نے پڑھا
ڈاک خانہ کے قریب رکھے اس ہائی وولیج ٹرانسفارمر کی خاصیت یہ ہے کہ پولز پر ہونے کے بجائے نیچے رکھا ہوا ہے۔ فیسکو اور ضلعی انتظامیہ معاملے کو سنجیدگی سے شائد نہیں لے پارہی ہے۔ پرانے ٹرک کے پچھلے حصے میں رکھے گئے ٹرانسفارمر کے پیچھے پانی کا ہینڈ پمپ اور برف کا اسٹاک بھی لوگوں کی جانب سے رکھا جاتا ہے اور تو اور ٹرک میں تھوری جگہ ہونے کو غنیمت سمجھتے ہوئے کسی دکان میں کام کرنے والا بچہ برتن بھی دھوتا آپ مناظر میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ فیسکو انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ مذکورہ مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے قبل از وقت بچا جاسکے۔