Naveed
جمعرات , 17 جون 2021ء
(431) لوگوں نے پڑھا
ہاؤسنگ کالونی نمبر 2 منی بائی پاس کے قریب قبرستان سے ملحقہ موجود کنواں جس کے پائپ ناکارہ ہوچکے ہیں اور یہ گدلے پانی سے پر ہے، لوگوں کے لئے خطرناک ثابت ہونے لگا۔ رہائشی ملک کاشف سہیل نے معاملے کو اُٹھایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشہ دنوں ایک بچہ اس میں گرگیا، اہل علاقہ نے بچے کو تو اپنی مدد آپ کے تحت بچالیا لیکن یہ کنواں مستقبل میں کسی بچے یا جانور کے لئے موت کا کنواں نا ثابت ہو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے میونسپل کمیٹی اور دوسرے انتظامیہ کے اداروں کے ساتھ ساتھ خصوصی ایم این اے سمندری حافظ ممتاز احمد کی طرف سے توجہ درکار ہے کہ اس اہم عوامی نوعیت کے مسئلے کو جلد از جلد حل کروایا جائے۔