Naveed
پیر , 15 فروری 2021ء
(647) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 138 گ ب میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جہاں دو طالب علم سجاول اور احمد گورنمنٹ ھائی سکول 228 سے چھٹی ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر رسیانہ کی طرف جارہے تھے کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں افسوسناک طور پر دونوں طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو و پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔ حادثے کے بعد اہل و عیال و علاقہ غم سے نڈھال ہوگئے۔