Naveed
بدھ , 24 مارچ 2021ء
(507) لوگوں نے پڑھا
رید والہ ڈائیو بس کی ٹکر سے دو سگے بھائی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی اپنے والد جس کا کچھ دن پہلے ہی انتقال ہوا تھا، کے ساتویں کے ختم کے لئے سامان لینے جارہے تھے کہ رستے میں پیش آنے والے حادثہ کے نتیجے میں داعی اجل کو لبیک کہ گئے۔ گاؤں میں اطلاع پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔ لوگوں اور پولیس و ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچے پولیس نے بس ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ لوگوں کی بڑی تعداد کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔