بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(192) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے بغیر این او سی کے چلنے والے دو پٹرول پمپس حاجی عبدالستار پٹرولیم اور چوہان پٹرولیم کو سیل کرکے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہاکہ سمندری میں پیٹرول پمپ کھولنے کے لیے اجازت نامہ لازمی ہے۔ مستقبل میں بھی جن لوگوں نے پیٹرول پمپ کھولنا ہے وہ اجازت نامے کے بغیر کاروبار نہ کریں بصورت دیگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔