جمعرات , 20 اگست 2020ء
(366) لوگوں نے پڑھا
تحصیل سمندری کے نواحی گاؤں چک نمبر 215 گ ب میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کا ہسپتال پہنچایا ۔ ایک زخمی کی حالت تشویشن ناک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔