Naveed
منگل , 09 مارچ 2021ء
(591) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 442 گ ب میں رضاکاروں کی جانب سے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں قبرستان میں بھی پودے لگائے لوگ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ صاف صفائی کے کام بھی سرانجام دیئے جارہے ہیں۔ یہ مہم سمندری کے دیگر چکوک اور علاقوں میں بھی منعقد ہورہی ہے۔ پودے لگ جانے کے بعد چکوک کی خوبصورتی میں یقیناً اضافہ ہوگا۔ درختوں کی موجودگی جہاں انسانی صحت کے لئے انتہائی موزوں ہے وہیں ان ہرے بھرے درختوں کو دیکھ کر طبیعتوں میں بھی خوش بخش احساس پیدا ہوتا ہے۔ درختوں کی موجودگی موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر صحت اثرات سے بھیبچاتے ہیں۔