Naveed
منگل , 05 جنوری 2021ء
(426) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں جرائم کی شرح میں اضافے کے بعد لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے اس حوالے سے انجمن تاجران کے وفد نے ڈی ایس پی سرکل سمندری سے ملاقات کی اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ تاجروں کے وفد کی ترجمانی صدر شبیر احمد مہالمی کررہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ نائب صدر اسد عباس جاوید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ تاجروں کا مطالبہ تھا کہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کی جائے ساتھ ساتھ بازاروں میں رکشے کے داخلے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ دن کے اوقات کار میں پولیس کے گشت کو یقینی بنایا جائے۔ تجارت کے شعبے کو بالخصوص اور عوام کو بالعموم تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ امن و امان کا قیام یقینی ہوسکے۔