بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(166) لوگوں نے پڑھا
سمندری تھانہ سٹی کے علاقہ راوی محلہ میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔ گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ایک مرد اور تین خواتین اندر داخل ہوگئے اور چوری کرکے باہر نکل رہے تھے کہ شہری کریانہ کی دکان سے جب گھر واپس آیا تو چوروں کو گھر سے نکلتا دیکھا پولیس نے ستار نامی چور کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 خواتین سامان لے کر فرار ہوگئیں۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ میرا چوری شدہ سامان اور پیسے مجھے واپس دلوائے جائیں۔ شہری نے مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ سٹی میں درخواست دائر کر دی۔