Naveed
منگل , 04 اگست 2020ء
(408) لوگوں نے پڑھا
سمندری اور گردونواح میں لاک ڈاون کے دوران بند رہنے والے اسکول چوروں کے نشانے پر آگئے۔ چوروں نے تعلیمی ادارے کو بھی نا بخشا۔ چک نمبر 447 گ ب سمیت سمندری شہر کے متعدد سکولوں سے لیپ ٹاپ بیٹریز اور دیگر قیمتی سامان چوری ہونے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ پولیس اور محکمہ تعلیم کو اس حوالے سے کاروائی کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ نقصان کا درست اندازہ اسکول کھلنے کے بعد لگایا جاسکے گا۔