Naveed
جمعرات , 10 دسمبر 2020ء
(511) لوگوں نے پڑھا
سمندری تھانہ سٹی کے علاقہ لاری اڈا البرکت میڈیکل سٹور پر چوری کی واردات رونما ہوئی جہاں چور تالے توڑ کر نقدی لے اُڑے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر آصف صدیق کے کلینک پر مسلح ڈکیتی ہوئی تھی۔ کلاشنکوفوں سے مسلح ڈاکو ڈاکٹر آصف اور مریضوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ چوری کی وارداتیں عوام کو خوف کا شکار کرنے لگیں لوگوں نے پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل میں امن و امان اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔