جمعرات , 03 ستمبر 2020ء
(1050) لوگوں نے پڑھا
الیون اسٹار کرکٹ کلب اور اہلیان دیہہ چک نمبر473 گ ب بمباں اڈا موٹی کیکر رجانہ سمندری کے زیر اہتمام 38 واں سلیم گریوال میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 8 ستمبر سے کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو بمباں اڈا موٹی کیکر رجانہ گراوٗنڈ میں ہوگا ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 30 ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کو 20ہزار روپے ملیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزرعارف محمود گل کے مطابق اسیے مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔