جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

سمندری کا فخر۔ پروفیسر محمد عباس

 سمندری کا فخر۔ پروفیسر محمد عباس
پیر , 07 دسمبر 2020ء (434) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل سمندری سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمد عباس نے سال 2003 میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 سمندری سےاپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ ریاضی میں 100 میں سے 97 نمبر حاصل کیے اور پورے سکول میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے سال 2003 کے بہترین طالب علم کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ایم اے اردو کی تعلیم پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی، سرگودھا یونیورسٹی سے اسلامک سٹڈیز میں ایم اے کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم اے انگلش کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں آرمی ایجوکیشن فائیو کور میں بحیثیت ایجوکیشن انسٹرکٹرذمہ داری نبھائی۔ پھرگورئمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمندری میں وزٹنگ لیکچرارکے طور پہ اپنی قابلیت سے طالب علموں کو  دورِجدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دی۔ ان دنوں پنجاب کالج سمندری میں پڑھا رہے ہیں اور اپنی اہلیت و قابلیت سے نئی نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اپنا بہترین تعلیمی تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں ترقی کےخواہش مند ہیں، نہایت ہی پر کشش اور دلفریب اندازِ بیاں کے مالک  محمد عباس تقریری مقابلوں اور شعر و ادب میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ الفاظ کا چناؤ کچھ اس انداز میں کرتے ہیں کہ سامنے والا حیرت کے سمندر میں ڈوب جائے۔۔ ان کی شخصیت میں علم، اعتماد اور عاجزی سے بھرپور دورِ حاضر کا ایک پڑھا لکھا درویش اور صُوفی نظر آتا ہے۔ پروفیسر عباس کا دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی علم اور عبادات پر بھی پختہ یقین ہے۔
  • استاد
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now