Naveed
اتوار , 30 اگست 2020ء
(499) لوگوں نے پڑھا
تحصیل سمندری کے علاقے چک نمبر 466 گ ب کی مرکزی سڑک عوام کے لیے وبال جان بن گئی ۔ گٹر سیوریج کا پانی ابل ابل کر سڑک پر جمع ہو رہا ہے۔ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے ۔ آنے جانےو الے شہریوں کو شدیدی مشکلات کا سامنا ہے۔ بائی پاس چوک بھی تباہ ہے مقامی انتظامیہ کو کئی بار شکایت کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ اہل علاقہ نے ایک بار پھر اعلی حکام سے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے ۔