بدھ , 17 جون 2020ء
(173) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد ۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے چک نمبر 469 گ ب تحصیل سمندری میں اچانک بھٹہ خشت کا معائنہ کرنے پہنچ گئے اور وہاں چائلڈ لیبر قوانین کی پابندی کے حوالے سے جائزہ لیا۔انہوں نے بھٹہ خشت پر متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت پنجاب بھٹہ مزدوروں کے بچوں کوتعلیم کیساتھ ماہانہ وظائف کے علاوہ انہیں دیگر تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں بھٹوں کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بھٹہ خشت پر این جی او کے زیر اہتمام سکول میں 29 بچے زیر تعلیم ہیں۔