اتوار , 06 ستمبر 2020ء
(334) لوگوں نے پڑھا
تحصیل سمندری میں 6سمتبر یوم دفاع کے حوالے سے دفترمیونسپل کمیٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد نے تقریب کے دوران پرچم کشائی کی۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک بھارت جتنی بھی سازش کرلے وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج ملک کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے۔ فرزاندان توحید ملک کے لیے آئے روز اپنی جانوں کی قربانی دے کر پاک وطن کی حفاظت کر رہے ہیں ۔