جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(199) لوگوں نے پڑھا
ضلع فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے چک نمبر 465گ ب میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی حالت ان دنوں انتہائی ابترہے۔ اسکول کے احاطے میں میدان گندے پانی کا تالاب بنا ہوا ہے۔ اب اسکول کھلنے میں چند روز ہی رہ گئے ہیں لیکن انتظامیہ نے اب تک اسکول کو قابل استعمال بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اسکول کی حالت آئندہ چند روز بھی ایسی ہی رہی تو بچوں اور اساتذہ کا اسکول آنا انتہائی مشکل ہوجائے گا ۔ محکمہ تعلیم کو چاہیے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دے کیوں کہ پہلے کورونا کے باعث چھ ماہ سے زائد عرصہ تعلیمی ادارے بند رہے ہیں اور طالب علموں کا کافی تعلیمی نقصان ہوچکا ہے ۔