Naveed
پیر , 01 مارچ 2021ء
(524) لوگوں نے پڑھا
سماجی و کاروباری شخصیت اسد عباس جاوید نے ڈجی اسپورٹس پنجاب چوہدری عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی، اسد عباس جاوید کا کہنا تھا کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ملاقات کے دوران سمندری شہر کے سپورٹس اسٹیڈیم کیلئے 8 کروڑ کی گرانٹ منظور کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ ڈی جی اسپورٹس سے ملاقات کے دوران ڈی جی اسپورٹس نے ایک مہینے کے اندر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سمندری کے لئے یہ ایک انتہائی خوشی کی خبر ہے کہ سمندری میں کھیلوں کو نئی زندگی ملنے جارہی ہے۔