منگل , 22 ستمبر 2020ء
(360) لوگوں نے پڑھا
تحصیل سمندری سپورٹس کمپلیکس کی قسمت جاگ اٹھی صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے 1 کروڑ کی نئی مشینری منگوا کر باقائدہ سپورٹس کمپلیکس جمنازیم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں سمندری اسپورٹس کمپلیکس صرف شادی ہال کیلئے استعمال ہوتا تھا ۔ لیکن اب یہاں نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔ اور جو با صلاحیت نوجوان ہیں اور اپنی بہترین تربیت سے اپنے شہر اور صوبے کا نام قومی اور بین ااقوامی سطح پر روشن کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے سمندری کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔