ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

سبزی منڈی سمندری میں دوسرا سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کردیا گیا

سبزی منڈی سمندری میں دوسرا سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کردیا گیا
Naveed منگل , 16 جون 2020ء (160) لوگوں نے پڑھا
سمندری، ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ضلع میں انسداد کرونا اقدامات کے تحت دوسرا سینیٹائزر واک تھرو گیٹ سمندری سبزی منڈی میں نصب کردیا گیا ہے جو سبزی منڈی سمندری کے داخلی راستہ پر لگایا گیا ہے جہاں منڈی میں داخل ہونے والے آڑھتی وخریدار سینیٹائزر واک تھرو گیٹ سے گزر کر جراثیم سے پاک ہوسکیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹ سے گزر کر افتتاح کیااسسٹنٹ کمشنر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سبزی منڈی میں کرونا کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کرایا گیا ہے تاکہ منڈی آنے والوں کو کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹائیزر واک تھرو گیٹ سے ایک وقت میں 4 سے پانچ افراد مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے سبزی منڈی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ سینیٹائیزر واک تھرو گیٹ میں نوزلز کے ذریعے کلورین فوگ کی صورت میں پیدا ہوگی اور کلورین فوگ سے گزرنے والے افراد جراثیم سے پاک ہو سکیں گے۔
  • کاروبار
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now