جمعرات , 12 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

سمندری سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا دل اپنے سمندری کے لئے کیسے دھڑکتا ہے؟

سمندری سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا دل اپنے سمندری کے لئے کیسے دھڑکتا ہے؟
Naveed بدھ , 24 فروری 2021ء (559) لوگوں نے پڑھا
عمیر بٹ کا تعلق سمندری سے ہے جبکہ وہ  بیلجیئم میں رہائش پذیر ہیں ان کا زیادہ تر وقت بیلجیئم میں ہی گزرتا ہے اس کے علاوہ ان کا سمندری بھی آنا ہوتا ہے۔ بیلجیئم میں وہ بیلجیئم کرکٹ بورڈ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، نوجوان بیلجیئم میں رہتے ہوئے بھی سمندری کے لئے محبت اپنے دل میں رکھتے ہیں اس کا بڑا ثبوت ان کی یہاں سماجی خدمت اور نوجوانوں کے فلاح و بہبود کے لئے چلنے والی تنظیم یوتھ کیئر سمندری کی قیادت کرنا بھی ہے انہوں نے قریب ایک اہم علاقائی مسئلے کے حل کے لئے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے سمندری کے سیم نہر والے پل کی دیوار ٹوٹنے پر آنے والے اخراجات انہوں نے برداشت کرنے کی پیشکش کی ہے جو کام حکومتی و انتظامی اداروں کا ہے وہاں نوجوان کی کاوش یقیناً قابل تحسین ہے اہل سمندری اپنے اس قابل فخر بیٹے کو سلام پیش کرتی ہے۔ نوجوان عمیر بٹ کے علاوہ بھی سمندری کا خطہ اپنےسے مخلص نوجوانوں سے بھرا پڑا ہے جو سمندری کے بہبود کے کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے۔    
  • لوگ
  • شخصیت
  • مسئلہ
  • جوان
  • آرٹس اور تفریح
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now