منگل , 17 نومبر 2020ء
(246) لوگوں نے پڑھا
ریسکیو 1122 فیصل آباد کمیونٹی و سیفٹی ونگ کی جانب سے انٹرا یونین کونسل ریسکیو رضا کاروں کے مابین مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں ضلع فیصل آباد کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا. ریسکیو 1122 سمندری کی کمیونٹی ٹیم123 (الفضیلت ریسکیو محافظ سمندری) نے پہلی پوزیشن حاصل کی. ضلع فیصل آباد کے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر طارق صدیق نے ریسکیو 1122 سمندری کے آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹیشن انچارج امتیاز شریف، کمیونٹی آفیسرز مزمل حسین اور عامر محمود جنجوعہ کے ہمراہ الفضیلت ریسکیو محافظ سمندری کے کیڈٹس کو ضلع فیصل آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی الفضیلت ریسکیو محافظ سمندری ضلع فیصل آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے رواں سال دسمبر میں ہونے والے سالانہ 4 کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) ریسکیو چیلنج پنجاب میں حصہ لے گی. جس کا انعقاد پنجاب سروسز اکیڈمی ریسکیو 1122 لاہور میں ہو گا..